صیہونی حکومت کے رافائل ملٹری انڈسٹریزکمپلیکس کو بھاری نقصان

Rate this item
(0 votes)
صیہونی حکومت کے رافائل ملٹری انڈسٹریزکمپلیکس کو بھاری نقصان

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے  شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ حساس اور فوجی مراکز پر حملے کی خبروں پر سخت ترین سنسر کے باوجود، دشمن کے مکالمات نیز سوشل میڈیا کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ ، مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے رافائل  ملیٹری انڈسٹریز کمپلیکس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجی صنعت کے اس کمپلیکس سے آگ کے شعلے بلند ہوتے اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے گزشتہ چند دنوں سے غاصب صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات، اسلحے کے کارخانوں اور رافائل انڈسٹریز گروپ کی فوجی اور دفاعی مصنوعات اور جدید ترین ڈیفنس سسٹمس کے پیداواری مراکزپر حملوں کی شدت اور وسعت بڑھا دی ہے۔  

Read 47 times