اسرائیلی فوج کی نابودی کا عمل تیز کرنے کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں: اسپیکر قالی باف

Rate this item
(0 votes)
اسرائیلی فوج کی نابودی کا عمل تیز کرنے کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں: اسپیکر قالی باف

رنا کے مطابق، محمد باقر قالیباف نے انگریزی میں لکھا کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ "میں دس سرخ جھنڈے اٹھاؤں گا... اسرائیلی فوج خود ہی نابود ہو جائے گی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی بڑھا کر اور ایران کے صنعتی ڈھانچے پر حملہ کر کے اسرائیلی رجیم ان انتباہات کو نظر انداز اور مزید جرائم کا ارتکاب کرکے اپنی شکست خوردہ کابینہ اور فوج کے پست حوصلے پھر سے بلند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

ایران کے اسپیکر نے مزید کہا کہ تہران نے اپنے جوابی حملوں کی منصوبہ اسرائيلی فوج کی اندرونی شکست و ریخت کا عمل تیز کرنے پر استوار کرلی ہے۔  

 

ارنا کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے کابینہ کے اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ فوج اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں خطرے کی بلند ترین سطح کی علامت کے طور پر 10 سرخ جھنڈے اٹھا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف  نے اس حوالے سے مزید کہا کہ فوج کو اس وقت لازمی سروس میں توسیع کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے کیونکہ  ریزرو فوجیوں میں مزید جنگ کا حوصلہ نہیں ہے۔

Read 67 times