سوره العاديات

Rate this item
(2 votes)
سوره العاديات

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ


عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے


﴿1﴾ وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
(1) فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم


﴿2﴾ فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
(2) جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں


﴿3﴾ فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
(3) پھر صبحدم حملہ کرنے والے ہیں


﴿4﴾ فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
(4) پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں


﴿5﴾ فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
(5) اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں


﴿6﴾ إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ 
(6) بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے


﴿7﴾ وَإِنَّهُ عَلَى ذَلِكَ لَشَهِيدٌ
(7) اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے


﴿8﴾ وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ 
(8) اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے

﴿9﴾ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
(9) کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مفِدوں کو قبروں سے نکالا جائے گا

 

﴿10﴾ وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
(10) اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا


﴿11﴾ إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
(11) تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگ

 

Read 4634 times