ایران جارحیت کے مکمل طور پر بند ہونے تک اپنا دفاع جاری رکھے گا

Rate this item
(0 votes)
ایران جارحیت کے مکمل طور پر بند ہونے تک اپنا دفاع جاری رکھے گا

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکواٹر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب مندوب رضا دہقانی نے کہا کہ ایران کی اپنے پڑوسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن جن ملکوں نے اپنی سرزمین ایران کے خلاف حملے کے لئے استعمال ہونے کی  اجازت دی ہے، وہ اپنے اس اقدام کے نتائج کے ذمہ دار اور جواب دہ ہیں۔

انھوں نے یہ یاد دہانی  کراتے ہوئے کہ ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی فوجی  جارحیت پانچویں ہفتے میں داخل ہوچکی ہے، کہا کہ ایران میں عام شہریوں  اور غیر فوجی مراکز پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ہر روز بے گناہ عوام، عورتوں اور  بچوں کی ایک تعداد اپنی جان سے ہاتھ دھو رہی ہے۔  

 اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکواٹر میں ایران کے نائب مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی روابط میں جارحیت اور طاقت کا استعمال رائج نہیں ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی طاقت کو بین الاقوامی قوانین کی جگہ لینے کا حق نہیں ہے۔

Read 97 times