تہران (IRNA) ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ "امریکہ فرسٹ" کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آنے والے وائٹ ہاؤس کے کرایہ داروں نے اس ملک کو عملی طور پر اسرائیل کے ساتواں صوبہ بنا دیا ہے۔
جمعرات کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی عوام یقیناً اس بات پر پریشان ہیں کہ ان کے ملک کو آزادی حاصل نہیں ہے۔
نائب صدر محمد رضا عارف نے واشنگٹن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے وقار اور آزادی پر فخر ہے، آج "امریکہ فرسٹ" کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے عملی طور پر اس ملک کو اسرائيل کے ساتویں صوبے میں تبدیل کر دیا ہے کہ اور یقینی طور پر امریکی عوام اس سے خوش نہیں ہیں کہ ان کا ملک اسرائیل کی کالونی بنا ہوا ہے۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
