مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہرآن تیار ہیں: کمانڈر خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز

Rate this item
(0 votes)
مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہرآن تیار ہیں: کمانڈر خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز

مسلح افواج  کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے ارنا کی جمعرات کو رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطحی وفد کی ہمراہ ایران کا دورہ کرنے والے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج تہران میں خاتم الانبیا سینٹر ہیڈکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں جو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، میجر جنرل عبداللہی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگوں کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کے مؤقف کو سراہا اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی تزویراتی گہرائی قرار دیا۔

خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے سربراہ  نےمسلط کردہ جنگ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایران کے عوام اور خاص طور سے مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کے غلط تخمیوں کی وجہ سے ایران پر جارحیت کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام کی جانب سے مسلح افواج کی حمایت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر آکے اپنی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ آج کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ایران کی مسلح دشمن کی ہر شرارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس جنگ میں جو بھی ہتھیار اور آلات استعمال کیے وہ ہمارے نوجوانوں نے مقامی ٹیکنالوجی سے کام لیتے ہوئے تیار کیے ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے خاتمے کے لیے انجام پانے والی کوششوں اور تہران ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ملک امن کی کوششیں جاری رکھے گا۔

Read 35 times