سرکردہ يہودي مذہبي رہنماؤں نے لندن ميں صيہونيت مخالف مظاہرے کئے ہيں-
يہ مظاہرے لندن ميں اسرائيل سفارت خانے کے سامنے کئے گئے جن ميں بڑي تعداد ميں يہودي مذہبي رہنما اور عام لوگ شريک تھے-
مظاہرے کے شرکا نے صہيونيت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کيا اور اسرائيل کے اقدامات کي شديد الفاظ ميں مذمت کي-
مظاہرين نعرے لگا رہے تھے کہ صيہوني حکومت يہوديوں کي نمائندہ نہيں اور اسرائيل بربريت کا سلسلہ بند کرے-
مظاہرين نے فلسطينيوں کي حمايت ميں نعرے لگائے اور اسرائيل کے قيام کو يہوديت کے تعليمات کے منافي قرار ديا-
مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ اسرائيل فلسطينيوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ فوري طور پر بند کردے –
واضح رہے کہ فلسطينيوں کے خلاف اسرائيل کے ظالمانہ اقدامات پر زبردست عالمي ردعمل سامنے آيا ہے-




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
