تیس دسمبر کے فتنے بڑی طاقتوں کی سازش

Rate this item
(0 votes)

تہران کے خطيب جمعہ نے تيس دسمبر دوہزرا نو کو ايراني عوام کي طرف سے اسلامي مقدسات ، اسلامي نظام اور انقلاب سے اعلان وفاداري کے تحت نکالي گئي بڑي بڑي ريليوں کو ملت ايران کي ہوشياري اور بصيرت کي علامت قرارديا -

تہران کے خطيب جمعہ حجت الاسلام کاظم صديقي نے کہا کہ ايران کے عوام نے اس دن ايک بار پھر ميدان ميں آکر اسلامي جمہوري نظام کو نقصان پہنچانے کے تعلق سے دشمنوں کي سازشوں اور فتنوں کو بري طرح ناکام بناديا تھا –

جناب کاظم صديقي نے تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطبوں ميں کہاکہ ايران کے عوام نے تيس دسمبر دوہزار نو کو اسلامي جمہوري نظام کے خلاف مغرب کي سازشوں اور فتنوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک کے اندر اور باہر دشمنوں پر کاري ضرب لگائي تھي –

انہوں نے کہا کہ ستائيس دسمبر دوہزار نو کو جب عاشورائے محرم کي عزاداري ہورہي تھي ايران کے اندر کچھ فتنہ پرور عناصر نے بيروني قوتوں کي مدد اور منصوبہ بندي سے فتنہ پيدا کرنے کي کوشش کي ليکن ملت ايران نے ہوشياري اور بصيرت کے ساتھ اس فتنے کي آگ کو خاموش کرديا اور اسلامي انقلاب کي تاريخ ميں ايک اور درخشاں باب کااضافہ کيا –

تہران کے خطيب جمعہ نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران کے عوام نے گذشتہ تين عشروں کے دوران دشمنوں کي تمام تر سازشوں اور دباؤ کا پوري شجاعت کے ساتھ مقابلہ کيا –

انہوں نے کہا کہ ايران کے عوام نے مسلط کي گئي آٹھ سالہ جنگ کے معرکے کو بھي سرکرليا جب مشرق و مغرب کي طاقتيں صدام کي ہر طرح سے حمايت کررہي تھيں - انہوں نے کہا کہ ايران کے عوام اس کے بعد بھي اپنا مشن جاري رکھيں گے –

خطيب جمعہ نے کہا کہ اسلامي جمہوري نظام کے دشمنوں کو يہ جان لينا چاہئے کہ ايران کے عوام امام خميني رح کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ان لوگوں کا پوري قوت کے ساتھ مقابلہ کريں گے جو اسلامي انقلاب کي امنگوں کے خلاف سازشوں ميں مصروف ہيں –

واضح رہے کہ ستائيس دسمبر دوہزار نو مطابق عاشورائے محرم کو جب کچھ فريب خوردہ عناصر نے سوگواروں اور ماتمي انجمنوں پر حملہ کيا تو اس کے تين دن بعد پورے ايران کے عوام نے اپنے طور پر کروڑوں کي تعداد ميں سڑکوں پر نکل کر ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کي سازشوں کے خلاف مظاہرہ کيا اور پوري بصيرت کا مظاہرہ کرکے دشمنوں کے ہر طرح کے فتنوں کي آگ کو خاموش کرتے ہوئے اسلامي نظام سے اپني وفاداري کا بھرپور ثبوت ديا جو اسلامي انقلاب کي تاريخ ميں ايک يادگار دن کي حيثيت اختيار کرگيا ہے -

Read 1411 times