رہبر معظم سے مجمع خیرین سلامت کے اراکین کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک میں خیرین سلامت کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں " حفظان صحت و سلامت اور علاج " کے امور کو ملک کے اصلی اور بنیادی مسائل میں قراردیا اور اس سلسلے میں ابتدائی طور پر عوام کی طرف کی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جب بھی عوامی جذبہ و ایمان اور توانائی میدان عمل میں واردہوتی ہے تو کاموں میں دگنی برکت پیدا ہوجاتی ہے اور مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیاست، اقتصاد، صحت و سلامت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں عوام کی موجودگی کو فیصلہ کن قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی اصل بھی عوام کےاسی حضور اور موجودگی سے منسلک رہی ہے اور اگر عوام میدان میں موجود رہ کر اپنانقش ایفا نہ کرتے تو سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں کے بس میں کچھ بھی نہیں تھا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حفظان صحت و سلامت اور علاج کےامور کو ملک کےبنیادی اورترجیحی مسائل قراردینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: صحت و سلامتی سے متعلق حکام کو چاہیےکہ وہ اجرائی میدان میں پروگرام اسطرح مرتب کریں تاکہ عوام کو علاج ودرمان کے شعبے میں مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے اورلوگ اس سلسلے میں آسودہ خاطر رہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خیّرین جیسے عوامی ڈھانچوں کی حفاظت کواہم اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: بند اور محدود اداری تشکیلات کے ذریعہ عوامی اداروں کے شوق و نشاط اور فروغ کو سلب نہیں کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب کے اختتام پر نیک کاموں کے آثاراور نتائج کوخیرین کے لئے سب سے بڑی تشویق قراردیتے ہوئے فرمایا: ان نیک اور خالص کاموں میں اللہ تعالی کی مرضی اور خوشنودی بھی شامل ہوتی ہے اور اللہ تعالی کےنزدیک ہر نیک عمل محفوظ اور نظر سے پنہاں نہیں رہےگا۔

اس ملاقات کے آغاز میں مجمع خیرین سلامت کے جنرل سکریٹری جناب سید رضا نیری نے اس کونسل کی سرگرمیوں ، خدمات اور مختلف ضرورتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: مجمع خیرین نے گذشتہ تین برسوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کے مطابق سلامت کے شعبے میں عوامی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کیا ہے۔

ملکی امکانات و وسائل کی شناخت اورعوامی امداد نیز انھیں پروگرام کے مطابق قومی صحت و سلامت کے ترجیحی اور بنیادی امور میں صرف کرنے کے سلسلے میں ہدایت و رہنمائی کےلئے ملک میں مجمع خیرین سلامت کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔

Read 1350 times