ترکی میں امریکی فوجیوں کی قران سوزی کی مذمت

Rate this item
(0 votes)

ترکي کي انجر ليک فوجي چھاوني ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن سوزي اور ايک مسجد کے منبر کو جلائے جانے کے بعد ترک عوام ميں غم و غصہ پايا جارہا ہے۔

ترکي ميں ايک مقامي مذہبي ميگزين کي جانب سے اس انکشاف کے بعد ، ترکي کے مذہبي اور قوم پرست حلقوں نے امريکي فوجيوں کے اس گستاخانہ اقدام پر حکومت اور فوج کے ذمہ داروں سے وضاحت پيش کرنے کا مطالبہ کيا ہے ۔

ترکي کے ايک مقامي رسالے چوکوراوا نے اپنے تازہ شمارے ميں لکھا کہ امريکي فوجيوں نے نئے عيسوي سال کے موقع پر ترکي کي انجرليک فوجي چھاوني ميں قرآن مجيد اور مسجد کے منبر کو جلا ديا جس کے بعد ترکي ميں ، شہري تنظيموں اور اسلامي حلقوں نے انقرہ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے اس گستاخي پر فوج کي خاموشي کي سخت مذمت کي ہے ۔

ترکي کي مختلف سياسي جماعتوں اور ديني تنظيموں نے بيان جاري کرکے امريکي فوجيوں کي شرمناک کارروائي کي سخت الفاظ ميں مذمت کي ہے۔

Read 1590 times