امریکہ ڈرون حملے بند کردے

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربّانی کھر نے اپنے ملک کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزیر خارجہ نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو غیرمؤثر قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے غیرقانونی ہیں اور پاکستان کے عوام اور حکومت نے ہمیشہ ان حملوں کی مخالفت کی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہم امریکہ کے ڈرون حملوں کی مخالفت کررہی ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ امریکہ اپنے غیرقانونی حملے جلد از جلد بند کردے۔

امریکی فوج نے القاعدہ اور طالبان سے جنگ کے بہانے بارہا پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملہ کیا ہے جن میں اکثر عام قبائلی افراد مارے گئے ہیں۔

Read 1323 times