ایٹمی ترک اسلحہ پر توجہ دی جائے

Rate this item
(0 votes)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بار پھر دنیا کے سبھی ممالک سے اپیل کی کہ ایٹمی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تباہی کےلئے پہل کریں ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے صہیونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف توجہ دینے بغیر، دنیا کے سبھی ممالک کو اپنے ایٹمی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام یمں تاخیر سے دنیا کے عوام کو ناقابل ازالہ نقصانات عائد ہوسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایٹمی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حامل ممالک کو مشورہ دیا کہ اس اقدام میں پہل کرکے دوسروں کے اقدامات کا منتظر نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک اسلحہ کے بارے میں ہورہی کوششوں ،بالخصوص ترک اسلحہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس پر سبھی ممالک کو توجہ دینی چاہیئے تاکہ دنیا میں جاری اسلحہ دوڑ کا خاتمہ ہوجائے۔ بان کی مون نے ترک اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے انعقاد میں ایک سال کی تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیا ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی مخالفت کے باعث اقوام متحدہ کے زیراہتمام "ایٹمی ہتھیاروں سے پاک  مشرق وسطی کانفرنس" التواء کی شکار ہوئی ہے۔

 

Read 1591 times