رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور پاکستان کے شیعہ وسنی علماء کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)

عالمی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء کےساتھ ملاقات کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی نے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت کے بغیر بھی اس بڑے منصوبے کو مکمل کرسکتا ہے۔ انہوں نے ایران میں ایرانی ماہرین کے ہاتھوں پورے ملک میں گیس پائپ لائن بچھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان بھی اپنی سرزمین میں گیس پائپ لائن بچھانے میں ایرانی انجنیئرز کی صلاحیتوں سے استفادہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے گیس پائپ لائن کے حتمی معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پائپ لائن بچھانے کا کام عنقریب آغاز ہوگا۔

ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک آپسی اتحاد و یکجہتی سے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن بھی ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے توانائی کے بحران کے خاتمے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کی قدردانی کی۔ انہوں کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اتحاد نے امریکہ اور نیٹو کو ہراساں کرکے افغانستان میں ان کی شکست کا باعث بنا ہے۔ سید منور حسن نے مزید کہا کہ دشمن طاقتیں ،پاکستان کے شیعہ وسنی کے درمیان فرقہ واریت پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کے مسلم عوام اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے انکی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

Read 1521 times