عراق میں قومی اتحاد کے قیام کےلئے آیۃ اللہ سیستانی کی تلقین

Rate this item
(0 votes)

عراق میں قومی اتحاد کے قیام کےلئے آیۃ اللہ سیستانی کی تلقینعراق کے نامورمرجع تقلید آیۃاللہ سیستانی نے تمام سیاسی گروہوں سے قومی اتحاد کے قیام کی راہ میں کوششیں انجام دینے اور اختلافات دور کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن آلا طالبانی نے کہا ہیکہ آیۃاللہ سیستانی نے عراق کے تمام سیاسی گروہوں کے نام اپنے ایک پیغام میں تمام حکومتی عہدیداروں اور سیاستدانوں سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور دھڑے بندی سے پرھیز کریں –اس درمیان عراقی پارلمنٹ کے ایک کرد نمائندے نے کہا ہے کہ آیۃاللہ سیستانی کی یہ فرمائش ، اختلافات کے حل میں نمایاں طور پر اثر انداز ہوگی ۔ ھوال کویستانی نے کہا کہ کرد عوام آیۃاللہ سیستانی کے موقف کا احترام کرتے ہیں –قابل ذکر ہے کہ ایک طرف عراق کی مرکزی حکومت اوراس ملک کے علاقے کردستان کے درمیان ، متنازعہ علاقوں اور اسی طرح تیل و گیس کے مسئلے پر اختلافات ،اور دوسری جانب عراق کے بعض سنی آبادی والے علاقوں میں جاری احتجاجات نے اس ملک کی سیاسی صورتحال کشیدہ بنادی ہے ۔ بعض سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ عراق کے سنی آبادی والے صوبوں میں بیرونی ممالک ان احتجاجات کی حمایت کر رہے ہیں -

Read 1651 times