ایران کا ایٹمی پروگرام ہرگز نہیں روکا جاسکتا

Rate this item
(0 votes)

اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہرگز نہیں روکا جاسکتا۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم این پی ٹی اور ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی، آئي اے ای اے، کے اصول و قوانین کے دائرے میں ملت ایران کے حقوق کا سنجیدگي کے ساتھ دفاع کرے اور کسی بھی طرح کا اشتراک عمل ملت ایران کے حقوق اور قومی مفادات کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس اور چین سے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں، امید کی جاتی ہے کہ وہ امریکہ کے غیرمنطقی مطالبات کے آگے نہیں جھکیں گے اور این پی ٹی کے اصول و قوانین، خاص طور سے، اس کی شق نمبر 4 کا دفاع کریں گے جس کی رو سے رکن ممالک کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کا حق حاصل ہے۔ ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آج کے حقائق کو تسلیم کریں اور مقابلے کی پالیسی کے بجائے تعاون کی پالیسی اختیار کریں۔

Read 1494 times