رہبر معظم سے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)

۲۰۱۳/۰۲/۲۷ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں امت مسلمہ کی بہت سے مشکلات کو مصنوعی اور دشمنان اسلام کی جانب سے مسلط کردہ مشکلات قراردیتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کی قدرتی توانائیوں ، انسانی اور جغرافیائی صلاحیتوں کو احیاء کرنے سے بہت سے مؤثر اور مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کی مشکلات حل کرنے کا دوسرا عامل اسلامی ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے اور مستحکم بنانے کو قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کے درمیان تفرقہ و اختلاف پیدا کرنا صہیونیوں اور سامراجی طاقتوں کےاصلی منصوبوں اورمسلّم پالیسیوں میں شامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمارا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی ،سماجی ، تعمیراتی اور سکیورٹی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر سنجیدہ اور ٹھوس اعتقاد ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن کو تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کا اہم نمونہ قراردیا اور دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے خلاف دشمنوں کی سازشوں اور مخالفتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کی مخالفتوں کا سختی کے ساتھ مقابلہ کرنا اور ان سے عبور کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہر ملک منجملہ پاکستان کے لئے انرجی کے مطمئن اور پائدار ذخیرہ کو سب سےپہلے درجہ کی اہمیت قراردیتے ہوئے فرمایا: اس علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس انرجی کا مطمئن ذخیرہ ہے اور ہم پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان میں مذہبی اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کو ایک غیر ملکی خطرناک جراثیم قراردیتے ہوئے فرمایا: پاکستان میں مذہب کے نام پر قتل عام حقیقت میں افسوسناک ہے اور پاکستان کے قومی اتحاد میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت اور ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس مشکل کو حل کرنے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: امیدوار ہوں کہ آپ کی حکومت قومی و مذہبی اتحاد کے سائے میں پاکستان کی ترقی و پیشرفت میں کامیاب اور کامراں ہو۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اس ملاقات پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہوں۔

پاکستان کے صدر نے کہا: علاقائی اور عالمی بازیگروں کی ایران اور پاکستان کے باہمی روابط کو فروغ دینے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے کیونکہ قوموں نے دشمن کے خلاف قیام کرنے کا طریقہ کار سیکھ لیا ہے۔

پاکستان کے صدر زرداری نے پاکستان میں اندرونی جنگ چھیڑنے کے نقشہ کو پاکستان کے دشمنوں کا نقشہ قراردیتے ہوئے کہا: جنابعالی کی دعاؤں کے سائے میں دشمنوں کے نقشہ کو اجرا نہیں ہونے دیں گے۔

Read 1500 times