ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، علامہ ساجد نقوی

Rate this item
(0 votes)

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی سانحہ عباس ٹاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان نے 3روزہ سوگ کا اعلان جبکہ سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے علمائے کرام، صحافی، ڈاکٹرز، وکلاء سمیت کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے، ملک میں جاری قتل عام سے ثابت ہوگیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اور عوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا، اس وقت پاک سرزمین پر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب سانحہ عباس ٹاؤن پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے ثابت ہوگیا کہ ملک میں عملاً دہشت گردوں کا راج ہے، معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Read 1520 times