ہر قوم امن و انصاف کی خواہاں

Rate this item
(0 votes)

ہر قوم امن و انصاف کی خواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہر قوم امن و عدل و انصاف کی خواہاں ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج یوم شجر کاری کی مناسبت سے درخت لگا کر ناوابستہ تحریک کے نام سے ایک گارڈن کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ ہم درخت لگا کر ساری دنیا کو دوستی اور امن کا پیغام دیتے ہیں کیونکہ امن و صلح اور عدل و انصاف ہر قوم کی خواہش ہے۔

ہر قوم امن و انصاف کی خواہاں

اس تقریب میں تہران میں متعین غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں کی مشارکت سے ہی دنیا میں امن و عدل و انصاف قائم ہوسکتا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اگر تمام انسان محبت اور اتحاد سے قدم اٹھائيں تو اس دنیا میں امن و عدل وانصاف قائم ہوجائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم شجر کاری منایا جاتا ہے اور سارے ملک میں لاکھوں درخت لگائے جاتے ہیں۔

Read 1678 times