ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ،خوشحالی کا باعث

Rate this item
(0 votes)

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ،خوشحالی کا باعثاسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے صدور ڈاکٹر احمدی نژاد اور آصف علی زرداری نے امن گیس پائپ لائن کے نام سے موسوم ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد ایران کے شہر چابہار میں دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد کے فریب کیا گیا۔اس تقریب میں ایران اور پاکستان کے اعلی حکام اور کابینی وزرا کے علاوہ متعدد اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر مالیت کے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو روزانہ 75 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر پیٹرولیم عاصم حسین نے کہا کہ امن گیس پائپ لائن سے ایران اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پائپ لائن دو ہمسایہ ملکوں کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ کہ اس پائپ لائن کی بدولت پاکستان کے ترقیاتی کاموں اور بندرگاہوں کے امور میں کافی تیزی آئے گي۔

سنگ بنیاد کی تقریب سے پہلے ایران کے چابہار ہوائي اڈے پر ایران اور پاکستان کے صدور نے اپنی ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی آسائیش اور خوش حالی کے لئے تمام تر توانائیوں سے استفادہ کیا جائے گا اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

Read 1448 times