کابل میں امریکہ مخالف مظاہرہ

Rate this item
(0 votes)

کابل میں امریکہ مخالف مظاہرہخبرکے مطابق فغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے امریکہ مخالف زبردست مظاہرہ کیا جس میں صوبۂ وردک کے عوام بھی شریک تھے۔

اس مظاہرے میں لوگوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور صوبۂ وردک سے غیر ملکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر امریکی فوجیوں نے صوبۂ وردک سے انخلا نہ کیا تو ان کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مظاہرین نے صوبۂ وردک کے لوگوں کے قتل اور ایذا رسانی کے ملزم امریکی فوجیوں پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرہ ایسے وقت ہوا ہے جب حال ہی میں افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی کمانڈوز کو صوبہ وردک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔ افغان صدر نے یہ حکم اس وقت دیا جب امریکی کمانڈوز اور ان کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں پر تشدد اور گمشدگیوں کے الزامات سامنے آئے۔

صدر کرزئی نے امریکی کمانڈوز کو گزشتہ اتوار تک کا وقت صوبہ چھوڑنے کے لیے دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد حامد کرزئی نے امریکی فوج کو تھوڑی اور مہلت دی تھی تاکہ صوبے کی سکورٹی کو افغان فورسز کے حوالے کرنے پر مذاکرات ہو سکیں۔

صوبہ وردک کی جغرافیائی پوزیشن بہت اہم ہے کیونکہ کابل میں اسلحہ لے کر آنے کا یہ اہم راستہ ہے۔

Read 1424 times