رہبر معظم سے برونڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم سے برونڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات

۲۰۱۳/۰۴/۱۰ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے برون‍ڈی کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی افریقی ممالک پر مثبت نگاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، افریقی ممالک کی پیشرفت ، ترقی اور ان کے اتحاد کا استقبال کرتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے افریقی ممالک کے استعمار کے دوران بعض یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے ان ممالک میں معاندانہ اقدامات، سازشوں اور فتنہ پیدا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امیدوار ہیں کہ پیشرفت اور ترقی کے لحاظ سےافریقہ بالخصوص برونڈی کا مستقبل مزید درخشاں اور تابناک ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور برونڈی کے باہمی تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا: افریقی یونین تمام افریقی ممالک کے اقتدار کے مرکز میں تبدیل ہوسکتی ہے، اور اسلامی جمہوریہ ایران، افریقی یونین کے اتحاد کی حمایت کرتا ہے۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے۔، برونڈی کے صدر نے ایران اور برونڈی کے 28 سالہ روابط کی جانب اشارہ کیا اور ایران و برونڈی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کو اپنے سفر کا اصلی مقصد قراردیا ۔

برونڈی کے صدر نےاستعماری طاقتوں کی جانب سے افریقی ممالک پر ڈھائے جانے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: افریقی ممالک بالخصوص برونڈی بہتر مستقل کی تلاش میں ہیں۔

Read 1489 times