کویت میں احتجاجی مظاہرہ

Rate this item
(0 votes)

کویت میں احتجاجی مظاہرہکویت میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امیر کویت کی توہین کے الزام میں کویت کی پارلیمنٹ کے سابق رکن مسلم البراک کو قید کی سزا کے حکم کے بعد سینکڑوں افراد نے اس سزا کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر اس قسم کے غیرمنصفانہ احکامات واپس نہ لیے گئے تو ان کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کویت کے سابق رکن پارلیمنٹ مسلم البراک کو انٹرنیٹ پر امیر کویت کی توہین کرنے کی بنا پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئي ہے۔

Read 1520 times