پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف الیکشن کی دوڑ سے باہر

Rate this item
(0 votes)

پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف الیکشن کی دوڑ سے باہراطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگي حلقہ این اے 32 چترال سے بھی مسترد ہوگئے ۔ اس طرح ملک کے چار علاقوں سے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگي مسترد ہونے کے بعد پرویز مشرف اب الیکشن میں حصہ لینے کی دوڑ سے باہر ہوگئےہیں۔ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کراچی میں این اے 250، این اے 139 قصور، این اے 48 اسلام آباد اور حلقہ این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگي داخل کرائے تھے۔

Read 1453 times