نواز شریف کا انتباہ

Rate this item
(0 votes)

نواز شریف کا انتباہپاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو روکنے کےلئے کسی بھی کوشش ،ملک کےلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نواز شریف نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما ثناءاللہ زہری کے آبائی گاؤں سے واپسی پر کوئٹہ ایئرپورٹ میں کہا کہ انتخابات وقت پر منعقد ہونا ہے اور انتخابی عمل کو روکنے کےلئے کسی بھی کوشش ،ملک کےلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے کا حل جمہوریت کے فروغ اور آئین کی بالادستی میں ہے، بلوچستان میں مخدوش حالات کے باوجود انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ جن مسائل کا آج ہمیں سامنا ہے ان کا تدارک کیا جاسکے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے مزید کہا کہ جمہوری ملکوں کی روایت رہی ہے کہ حالات چاہے جتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں انتخابی عمل کو کسی صورت بھی روکا نہیں جاتا، درحقیقت مسائل کاحل صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں ہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ گیارہ مئی کو مقرر کیا گیا ہے۔

Read 1441 times