گيارہویں صدارتی انتخابات، اصلح فرد کےانتخاب پرتاکید، آیت اللہ جنتی

Rate this item
(0 votes)

گيارہویں صدارتی انتخابات، اصلح فرد کےانتخاب پرتاکید، آیت اللہ جنتیتہران کےخطیب جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سےسن تیرہ سوبانوےشمسی مطابق مطابق دوہزارتیرہ عیسوی کو سیاسی اوراقتصادی جہاد کا سال قراردیئےجانے کےبارے میں کہا کہ ایران کا سب سےبڑا سیاسی مسئلہ ، گیارہویں دور کےصدارتی انتخابات ہیں ۔

تہران کےخطیب جمعہ نے ایران کےمستقبل کے لئے عوام کی اعلی بصیرت اور توجہ کوضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کو صدارت کےلئے سب سے اصلح فرد کاانتخاب کرناچاہئے۔

آیت اللہ جنتی نے مستقبل کے صدر کےلئے ایمان ، قانون کی پابندی اور تقوی کولازم قراردیا اور پابندیاں اٹھانے کےلئے امریکہ سے رابطے کے حامی بعض صدارتی امیدواروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کےسامنے جھکنااس کےسامنےگھٹنے ٹیکنے کےمترادف ہے۔

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ ملک کےآئندہ صدر کو ایران کے لئے صحیح منصوبہ بندی کاحامل ہوناچاہئے تاکہ مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کامقابلہ کیاجاسکے اور معاشی مسائل حل ہوسکیں۔

آیت اللہ جنتی نے ایران کےانتخابات کوآزاد اورصحیح وسالم قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سےقبل ماضی میں امریکہ نے انتخابات میں بدعنوانی کےبہانے نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔

تہران کےخطیب نمازجمعہ نے نمازجمعہ کےپہلے خطبے میں زندگی کےمختلف مرحلوں میں الہی احکامات اور قرآن پرتوجہ دینے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگرزندگی میں الہی احکامات پرعمل ہو توانسانی معاشرے کےبہت سےمسائل حل ہوسکتےہیں۔

Read 1575 times