ملت ایران، اقدار الہی، انسانیت کی علم بردار

Rate this item
(0 votes)

ملت ایران، اقدار الہی، انسانیت کی علم برداراسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران دنیا میں اقدار الہی، توحید، عدل و انصاف اور انسانیت کی علم بردار ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کے شمالی صوبے گلستان میں کئي منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملت ایران کی صلاحیتیں نیشنلزم اور تعصب کا نتیجہ نہیں ہیں کیونکہ ایران ایک قوم، نسل یا ایک علاقہ نہیں ہے بلکہ ایک ثقافت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی تیز ترقی و پیش رفت سے دشمنوں اور بد خواہوں کی تشویش کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران کا ایک اعلی ثقافت کے طور پر احیا ہو اور عدل و انصاف اور توحید کے پرچم تلے وہ ایسی دنیا تشکیل دے جس میں قتل و غارت گری، جارحیت کا وجود نہ ہو۔

انہوں نے دنیا میں ایک اہم علاقے کی حیثیت سے ایران کی جغرافیائي پوزیشن کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایران مشرق سے مغرب تک اور شمال سے جنوب تک اہم مقام کا حامل ہے اور اس کو رابطے کے پل کی حیثیت حاصل ہے۔

Read 1682 times