انتخاب میں شرکت، نظام اسلامی کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب

Rate this item
(0 votes)

انتخاب میں شرکت، نظام اسلامی کے دشمنوں کو منہ توڑ جوابتہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ ملت ایران گیارہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کے ذریعے انقلاب اور اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کی ناکام بنادے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔ خطیب نماز جمعہ نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام ان انتخابات میں بھر پور شرکت کر کے ایک بار پھر عظیم کارنامہ انجام دیں گے اور ایران کے اسلامی نظام کے لۓ بے مثال عزت و وقار کا سبب بنیں گے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ یہ انتخابات ظاہری سلامتی کے اعتبار سے اسلامی جمہوری نظام کے لۓ فتوحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں کہا کہ ایران کے عوام نے تین عشروں سے زیادہ عرصے سے دشمنوں کے مقابلے میں شجاعت و مردانگی ، غیرت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہےاور اب وہ چوبیس خرداد مطابق چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی شجاعت و مردانگی ، غیرت اور اتحاد کا جلوہ دنیا والوں کے سامنے پیش کریں گے۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے دن چودہ خرداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح ایران کے بابصیرت عوام پر یقین رکھتے تھے اور وہ جانتے تھے کہ اپنے دین اور اعتقادی مفادات کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے اور وہ بدعنوان افراد کی حمایت نہیں کریں گے۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے مزید کہا کہ امام خمینی رح نے سپر طاقتوں کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم توڑ دیا۔

Read 1385 times