پاکستان میں جگہ جگہ امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب منعقد

Rate this item
(0 votes)

پاکستان میں جگہ جگہ امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب منعقد

پاکستان کے مختلف شھروں میں پاکستان کی مختلف تنظمیوں کے زیر اھتمام امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب منعقد کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران کلچر ہاوس پشاور میں امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی نامور شخصیتوں اور علمائے کرام نے شرکت کی ۔

جامعہ پشاورمیں پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر زیڈ اے گیلانی نے اس تقریب کے پرگرام میں امام خمینی کو امت مسلمہ کے لئے عصر حاضرکی ضرورت جانا ۔

ڈاکٹر زیڈ اے گیلانی نے مزید کہا: امام خمینی(رہ) نے مغرب کی سیاست میں ہلچل مچا دی ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ موجودہ زمانہ میں ملت اسلامیہ کے پاس سب کچھ ہے فقط ایک امام خمینی(رہ) جیسے لیڈر کی ضرورت ہے کہا: تاریخ ظلم و بربریت سے بھرتی جارہی ہے، امت مسلمہ کے پاس اتحاد بھی ہے اور وسائل بھی اور اگر کمی ہے تو صرف قیادت کی ہے۔

گیلانی نے کہتے ہوئے کہ امت مسلمہ کو امام خمینی(رہ) جیسی قیادت میسر آجائے تو ہمارے تمام مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں کہا: مسلمان اتحاد کی تسبیح میں پرونے کو تیار ہیں مگر امام خمینی (رہ) جیسی شخصیت کے فقدان نے ہمیں مشکلات سے روبرو کردیا ہے ۔

اس پروگرام کے ایک دوسرے مقرر عالمی علماء مشائخ کونسل کے رہنماء عابد شاکری نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کے عاشقوں میں بروز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہا: 24 سال گزر جانے کے باوجود امام خمینی(رہ) لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔

شاکری نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں بلاتفریق مذہب، حالات سے دلبرداشتہ لوگ دعا کرتے ہیں کہ خدا ایک مرتبہ پھر کوئی خمینی پیدا کر دے تاکید کی: یہ دعائیں اس بات کی واضح دلیل ہے کہ امام خمینی(رہ) کتنے عظیم انسان تھے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اج شام کو اسرائیل کی مخالفت کی سزاء دی جا رہی ہے بعض نام نہاد مسلم علماء اور عرب شیوخ کی جانب سے اسرائیل کا کھلم کھلا ساتھ دیئے جانے پرشدید تنقید کی ۔

شاکری نے عصر حاضر کے علماء کرام کی سوچ کو مختلف ہونے افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اسرائیل جو عالم اسلام کیلئے سرطان کی حیثیت رکھتا ہے اسے بعض امت مسلمہ کے علماء کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) جو بھی قدم اٹھاتے تھے وہ خدا کی خوشنودی کیلئے اٹھاتے تھے کہا: جب سے ایران میں انقلاب آیا ہے اسے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے مگر اسلامی انقلاب اپنی پوری آب و تاب کیساتھ برقرار ہے ۔

شاکری نے مزید کہا: امام خمینی(رہ) کی تعلیمات سے ہمیں اتحاد و اتفاق بالخصوص علماء کے مابین وحدت کا درس ملتا ہے۔

دوسری جانب جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن عباس ٹاون یونٹ نے مسجد ابوطالب عباس ٹاون برمس گلگت میں امام خمینی (رہ) کی برسی کا پروگرام منعقد کیا ۔

سیمینار میں جے ایس او کے سابق ڈویژنل صدر عابد رضا جعفری نے تمام مسائل کا حل خط امام خمینی(رہ) کی پیروی میں مضمر جانا ۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر ایوب انصاری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی ایران کے ذریعے پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کو دوام بخشا کہا : امام خمینی نے امت کا امام اور حقیقی رہبر ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے اتحاد امت اسلامیہ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) نے اپنے دور کے ظالم اور باطل حکمرانوں کو للکارا اور ان کے قائم کئے گئے ظلم کے نظاموں کو چیلنج کیا کہا: امام خمینی(رہ) نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا ۔

انصاری نے کہا: امام خمینی (رہ) کی عظیم شخصیت کی برکات کے نتیجے اور اسلامی اصولوں پر پابندی کے سبب ہی ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا، جو آج تک امام خمینی (رہ) کے نائب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں منزلوں کو طے کرتا ہوا ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا : امام خمینی (رہ) کے دیئے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا کہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی لائحہ عمل یا نظام نہیں ہے۔ آپ نے نظریہ ولایت فقیہہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے۔

Read 1360 times