صہیونیوں کی تاریخ ظلم سے بھری ہوئی ہے :محمد مختار مفلح

Rate this item
(0 votes)

صہیونیوں کی تاریخ ظلم سے بھری ہوئی ہے :محمد مختار مفلح

افغانستان کی تحریک اسلامی کے رہنما نے فلسطین کے مظلوم عوام کے قتل عام میں صہیونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں خاموشی کو انسانیت کے خلاف بڑی خیانت قرار دیا۔ مولوی محمد مختار مفلح نے کابل میں ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا سے گفتگو میں فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں نے فلسطینیوں کی سرزمین میں اپنی غیر قانونی حکومت کے قیام سے لیکر اب تک فلسطینیوں کے خلاف کسی قسم کا ظلم و ستم کرنے سے دریغ نہیں کیا اور ان کی تاریخ ظلم و بربریت سے بھری ہوئی ہے۔

 

افغانستان کی تحریک اسلامی کے رہنما نے اسلام فوبیا کو صہیونیوں کی ایک اور شرم آور پالیسی قرار دیا اور کہا کہ صہیونیوں نے اسلامی آثارکو نابود کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے، اس لئے عالم اسلام اور حریت پسندوں کی ذمہ داری ہے کہ صہیونی سازشوں کے مقابلے میں متحد ہوجائیں اور صہیونیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان عمل میں اتر آئیں۔ مولوی مفلح نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو مشرق وسطی کے علاقے میں اسرائیل جیسے کینسر کے مقابلے میں خاموش نہیں رہنا چاہیے کیونکہ اس غیرقانونی حکومت کے حکمرانوں نے اسلام کو نابود کرنے کے لئے وسیع سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

Read 1391 times