ایران سمیت پوری دنیا میں عظیم الشان القدس ریلیاں

Rate this item
(0 votes)

ایران سمیت پوری دنیا میں عظیم الشان القدس ریلیاںآج دنیا بھر میں قبلہ اول کی آزادی اورفلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران،پاکستان، ہندوستان، لبنان، عراق، بحرین اور فلسطین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں القدس ریلیاں نکالی گئیں جبکہ کئی مما لک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں آج عظیم الشان القدس ریلیاں نکالی گئیں جن میں کروڑوں افراد نے ‎ شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء امریکہ، اسرائیل اورعالمی استکبار کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد،لاھور، کراچی، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت کئی شہروں میں القدس ریلی نکالی گئی جبکہ کراچی میں مرکزی القدس ریلی اپنے راستے پر رواں دواں ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار شریک ہیں اس موقع پر سکیورپٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ کوئٹہ میں نکالی جانے والی القدس ریلی کے موقع پر3سال قبل القدس ریلی پرہونے والے خودکش حملے میں شھید ہونے والے70روزہ دار مسلمانوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

ہندوستان کے داراحکومت دھلی، کشمیر، لکھنوحیدرآباد اوربمبئی سمیت کئی شہروں میں القدس ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے ان بنیادی مسائل میں سے ہے جس نے گزشتہ کئی عشروں سے امت مسلمہ کو بے چین کررکھا ہے اور اسی بات کے پیش نظربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیا جس کے بعد سے ہرسال اس

جس کے بعد سے ہرسال اس روز دنیا بھر میں القدس ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

Read 1299 times