پاکستان میں سیلاب سے تباہی

Rate this item
(0 votes)

پاکستان میں سیلاب سے تباہیپاکستان میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اس ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ خیبرپختونخوا میں برساتی نالے میں طغیانی سے پشاور کے کئی علاقے زیر آب آ گئے، ورسک روڈ اور چارسد روڈ پر بڈھنی نالے کے قریب سینکڑوں گھروں میں سیلابی پانی داخل ہوگیااور5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

سیلاب اورطغیانی کے باعث پشاوراور چارسدہ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ اور فوج کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا۔

عسکری حکام کے مطابق صوبائی حکومت کی درخواست پرامدادی کارروائیوں کے لیے موٹر بوٹس فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں مانٹیرنگ روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ادھر اس ملک کے صوبے بلوچستان میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی کئی علاقے زیر آب آ گئے اورکئی علاقوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

Read 1213 times