ملت فلسطین کے حقوق کی بازیابی کا واحد راستہ اسرائيل کے خلاف مزاحمت ہے

Rate this item
(0 votes)

ملت فلسطین کے حقوق کی بازیابی کا واحد راستہ اسرائيل کے خلاف مزاحمت ہےتہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ ملت فلسطین کے حقوق کی بازیابی اور ان کی مشکلات کے حل کا واحد راستہ اسرائيل کے خلاف مزاحمت ہے ۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید خاتمی نے عالمی یوم قدس کے مظاہروں میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد راہ حل اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنا ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور روش ملت فلسطین کے لئے بے فائدہ ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے صہیونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قوم نے آج عالمی یوم قدس کی ریلیوں ميں وسیع پیمانے پر شرکت کی اورایک بار پھر امریکہ مردہ باد اوراسرائيل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے ملت فلسطین کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ۔ آیۃ اللہ خاتمی نے فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان ساز باز مذاکرات کو بھی صہیونی حکومت کےاہداف کے دائرے ميں قرار دیا اور کہا کہ ان مذاکرات کی ، اسرائیل کی جعلی حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے لئے منصوبہ بندی کی گئ ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے عالم اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی امریکی سازش سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت ، شام اور عراق میں نادان تکفیری دہشت گرد گروہوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کے ذریعے لوگوں کاقتل عام کرکے علاقےمین اپنے اہداف حاصل کرنے کے درپے ہیں ۔

Read 1304 times