سلطان قابوس کا سرکاری طور پر استقبال

Rate this item
(0 votes)

سلطان قابوس کا سرکاری طور پر استقبالصدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سعدآباد کامپلیکس میں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اس موقع پر سب سے پہلے ایران کا قومی ترانہ بجایا گيا جس کےبعد صدر حسن روحانی اور سلطان قابوس نے سلامی لی ۔ اس کےبعد دونوں ملکوں کے سربراہوں نے مذاکرات شروع کئے۔ سلطان قابوس کے تین روزہ دورہ تہران میں وزیر پٹرولیم اور وزیر داخلہ بھی ان کے ہمراہ ہیں اور ان کا یہ تیسرا دورہ تہران ہے۔ ادھر سلطان قابوس آج دوپہر کو تہران پہنچے ہیں۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایر پورٹ پر ان کا ا ستقبال کیا تھ۔ وزیر خارجہ ظریف نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی اطلاع نہیں ہےکہ سلطان قابوس کسی ملک کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سلطان قابوس ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ مسائل و تعاون اور علاقائي اور عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے۔

Read 1434 times