تشدد کے شکار مسلمانوں نےاسکولوں میں پناہ لے لی

Rate this item
(0 votes)

تشدد کے شکار مسلمانوں نےاسکولوں میں پناہ لے لیمیمانمار میں تشدد کا شکار مسلمانوں نے اسکولوں میں پناہ لے لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میانمار کی حزب اختلاف کے ایک رکن پارلیمنٹ منیت نایگ نے کہا کہ سیکڑوں افراد بودھوں کےتشدد کےبعد اسکولوں میں پناہ لے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بودھوں کےتشدد کے بعد کہ جسے سرکاری حمایت حاصل تھی اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز انتھا پسند بودھوں نے مسلمانون کے گھروں میں آگ لگادی تھی جو کل رات بارش سے بجھ گئی۔ انہوں نےکہا شورش زدہ علاقے میں کشیدگي پائے پائی جاتی ہے تاہم حالات کنٹرول میں ہیں۔ واضح رہے ایک ہزار انتھا پسند بودھوں نے انبالو گاؤں پرحملہ کرکے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کردیا تھا۔

Read 1324 times