صاعقہ ، مغرب کی پابندیوں پر ایک طمانچہ

Rate this item
(0 votes)

صاعقہ ، مغرب کی پابندیوں پر ایک طمانچہہندوستان کے ایک معروف دانشور نے ایرانی ماہرین کے توسط سےصاعقہ جنگي طیارہ بنائے جانے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران کی جدید ٹکنالوجی کو ، اس ملک کے خلاف مغرب کی غیر منصفانہ پابندیوں پر ایک کاری ضرب سے تعبیر کیا ہے ۔

نئی دہلی میں اندراگاندھی اوپن یونیورسٹی کے سابق چانسلر نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں مغرب کی غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود اس کامیابی کے حصول کو ایران کی پیشرفت میں ایک اہم قدم بتایا ۔ انڈین مسلم یونین کے سربراہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں خودکفیل ہونے کی ایرانی دانشوروں اور ماہرین کی کوششیں ان ملکوں کے لئے نمونۂ عمل قرار پانی چاہیئے جو مغرب کی امداد سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے دشوار حالات میں بین الاقوامی پابندیوں کو ناکام بنادیا ہے اور ایرانی دانشوروں نے خود کو عالمی سطح پر پہنچا دیا ہے کہا کہ ایران کی علمی وسائنسی پیشرفت کا شمار دنیا کی تیزترین پیشرفت میں ہوتا ہے ۔

Read 1461 times