ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیالپاکستان میں ہندوستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر راگھون نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور ہندوستان کے مذاکراتی عمل سے متعلق اہم امور پر بھی غور کیا گیا جبکہ نیویارک میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور لندوستان کے وزیر اعظم منموہن کے درمیان ممکنہ ملاقات سے متعلق بھی امور زیر غور آئے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں ہندوستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر راگھون اور پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں انجام پائی ہے کہ حایہ دنوں کے دوران دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کی کنٹرول لائن پر فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے اور دونوں ہی جانب سے ایک دوسرے پر کنٹرول لائن پر فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

Read 1204 times