ہندوستان، بانی پاکستان کی تقاریر پاکستان کے سپرد

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان، بانی پاکستان کی تقاریر پاکستان کے سپردہندستان نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی دو اہم تقریروں کی ریکارڈنگ پاکستانی حکام کے سپرد کر دی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ محمد علی جناح کی ان تقاریر میں سے ایک تقریر تقسیم سے دو ماہ قبل تین جون، 1947 سے متعلق ہے ۔ جس میں وہ شمال مغربی پاکستان میں پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ جانے کو لے کر ریفرنڈم کرائے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری تقریر 14 اگست، 1947 سے متعلق ہے اس تقریرمیں وہ پاکستان میں تمام کمیونٹیز کی فلاح کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ پاکستان ریڈیو کے ایک اعلی عہدیدار جاوید خان جدون نے کہا ہے کہ ہمیں دونوں تقریریں مل گئی ہیں۔ پاکستان بہت خوش ہے اور ہم آكاشواني کے شكرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں تقریر انٹرنیٹ کے ذریعے ملیں اور حکام نے انہیں ڈاؤن لوڈ کیا اور پھر ان کو محفوظ کرنے کے لئے سی ڈیز بنائی گئیں۔

Read 1571 times