نبیل العربی: شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے سے پورے خطے میں آگ لگ جائےگی

Rate this item
(0 votes)

نبیل العربی: شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے سے پورے خطے میں آگ لگ جائےگیعرب لیگ کے جنرل سکریٹری نبیل العربی نے مصر کے اخبار الاہرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ کے ممکنہ فوجی حملے سے پورے خطے میں آگ لگ جائے گی ۔ نبیل العربی نے دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے اشتباہات زيادہ ہیں لیکن اس کے باوجود شام پر فوجی کارروائی سے پورے خطے میں جنگ کے شعلے بلند ہوجائیں گے۔ نبیل العربی نے عرب ليگ کی طرف سے امریکہ کی ہمنوائی کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا اور عرب ممالک کے مسائل کو حل کرنے میں عرب لیگ کی ناکامی کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا عرب ذرائع کے مطابق عرب لیگ کا وجود عملی طور پر ختم ہوگیا ہے کہ یہ عربی تنظیم عملی طور پر امریکہ کی حامی تنظيم میں تبدیل ہوگئی ہے۔

Read 1505 times