ایران، ملک کے بھرپور دفاع کے لئے آمادہ

Rate this item
(0 votes)

ایران، ملک کے بھرپور دفاع کے لئے آمادہاسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج زمین اور فضا میں ملک کا بھرپور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ جنرل احمد رضا پوردستان نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بری فوج فضا اور زمین پر ہرطرح کے خطرے کا دفاع کرنے کےلئے آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بری فوج نے علاقے میں تمام اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے بری فوج کی کامیابیوں کی رونمائي کی جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جنگوں میں بنیادی کردار انسان کا ہوگا اور وہی ممالک ان جنگوں میں کامیاب رہیں گے جن کی فوجیں مومن ہوں گي۔ انہوں نے بری فوج کے وارگیمز کے بارے میں کہا کہ بری فوج کی مشقیں رواں برس نومبر کے مہینے میں جنوبی ایران میں کی جائيں گي۔

Read 1460 times