مصر، فوج سے اخوان المسلمین کی اپیل

Rate this item
(0 votes)

مصر، فوج سے اخوان المسلمین کی اپیلاخوان المسلمین نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے بیرکوں میں واپس چلی جائے اور ملک میں فوج کی وجہ سے جو فساد برپا ہوا ہے ان پر مصری قوم سے معافی مانگے۔ اخوان المسلمین کے بیان میں آیا ہے کہ مصری قوم اپنی تاریخ میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں اپنے فیصلے کی پامالی اور ہولناک ترین قتل عام کی شاہد ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ فوج غنڈوں کی بھی سرپرستی کررہی ہے۔ اخوان المسلمین نے وزیر اعظم حازم بیلاوی پر دوہرا رّویہ اپنانے کا الزام لگایا۔ اخوان المسلمین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے تباہ ہورہے ہیں اور اگر یہ عمل جاری رہا تو مصر نابود ہوجائےگا۔

Read 1599 times