من موہن سنگھ فساد زدہ علاقوں کے دورے پر

Rate this item
(0 votes)

من موہن سنگھ فساد زدہ علاقوں کے دورے پرہندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے آج صوبہ اترپردیش کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم ہند نےحالیہ فرقہ وارانہ فسادات سے متاثر افراد سے ملاقات میں وعدہ کیا کہ ان لوگوں کو کڑی سزائيں دی جائيں گي جو حالیہ فسادات میں ملوث ہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور اس پارٹ کے نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ مظفر نگر کے فسادات زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ واضح رہے ہندوستان کی اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر اعظم کے دورہ مظفر نگر پر کڑی نکتہ چینی کی اور اسے ڈرامہ قراردیا ہے۔ واضح رہے ہندوستان کی مرکزی اور صوبائي حکومتوں پر انتھا پسند ہندو تنظیموں کو کافی اثرو رسوخ حاصل ہے جس کی بنا پر سکوریٹی فورسز بھی بحرانی حالات میں مسلمانوں کے ساتھ انصاف نہیں کرتیں اور نتیجے میں مسلمان دونون طرف سے پستے ہیں۔ ہندوستان میں انتھا پسند ہندو پارٹیوں کے ہاتھوں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب جیسے عیسائيت کے پیروکار بھی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔

Read 1358 times