رہبر معظم کا مرحوم حبیب اللہ عسکر اولادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم کا مرحوم حبیب اللہ عسکر اولادی کے انتقال پر تعزیتی پیغامرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حضرت امام (رہ) کے وفادار،صادق، معتمد اور مجاہد دوست آقائ حاج حبیب اللہ عسگر اولادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام (رہ) کے وفادار،صادق، معتمد اور مجاہد دوست آقائ حاج حبیب اللہ عسگر اولادی کے انتقال کی دردناک خبـر انتہائی افسوس اور رنج و غم کے ساتھ موصول ہوئي ۔اس مجاہد اور مبارز انسان نے اپنی بابرکت عمر کو اسلام کی خدمت اور انقلاب اسلامی کےقیام کے سلسلے میں بسر کیا اور جوانی سے لیکر عمر کے آخری برسوں تک اس راہ میں اپنی مخلصانہ مجاہدت، تلاش و کوشش اور ہمت میں کوئي کوتاہی نہیں کی، طاغوت اور ستم شاہی کےدور میں مجاہدت اور جہاد کے ابتدائی ایام سے ہی قوم ، علماء اور حضرت امام (رہ) کے ساتھ پر خطر صفوف میں حاضر ہوئے اور کئی سال تک قید کی صعوبتوں پر بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قیام کے بعد حساس اور مؤثر عہدوں پر مخلصانہ خدمات سرانجام دیتے رہے اور اپنی عمر کے آخری لمحات تک کام اور تلاش و کوشش میں مصروف رہے ۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت اور فضل طلب کرتا ہوں اور مرحوم کے پسماندگان اور دوستوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

14/آبان/ 1392

Read 1364 times