فلسطین: غزہ کے محاصرے پر تشویش

Rate this item
(0 votes)

فلسطین: غزہ کے محاصرے پر تشویشفلسطینی و بین الاقوامی حکام نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے جاری محاصرے کے حوالے سے اس علاقے میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان " اشرف القدرہ " نے غزہ کے محاصرہ شدہ علاقے میں دواؤں کی شدید قلت اور فلسطینی بیماروں کی تشویشناک صورت کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے مصر و غزہ کی سرحدی پٹی میں واقع سرنگوں کے بند کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چار مہینوں سے غزہ کے محاصرہ شدہ علاقے میں کوئی دوا نہیں پہنچ سکی ہے اور میڈیکل اسٹوروں پر دواؤں خاصطور پر زندگی بچانے والی دواؤں کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔ فلسطینی ذرائع بتایا ہے کہ دواؤں کی قلت کے سبب 460 فلسطینی بیمار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور غزہ میں بنیادی صورت کی اشیاء خاصطور پر ایندھن کی ترسیل اس علاقے میں بند کردی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے شعبے کے ایک رکن نے غزہ کے علاقے میں بجلی کی بندش کو ایک بڑے بحران سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ بنیادی ضرورت کے عنوان سے بجلی کی بندش اس علاقے میں ایک بڑے انسانی المیہ کی خبر دے رہی ہے۔

Read 1231 times