وھائٹ ہاؤس، ایران کے ساتھ سمجھوتے کے کافی قریب ہیں

Rate this item
(0 votes)

وھائٹ ہاؤس، ایران کے ساتھ سمجھوتے کے کافی قریب ہیںوھائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار بن روڈز نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ اگرچہ مذاکرات کا عمل بہت دشواری سے آگے بڑھ رہا ہے تاہم سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ بن روڈز نے سی این این سے گفتگو میں جنیوا کے آئندہ مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ہم، نظریات قریب کرنے میں کامیاب رہے ہیں اسلئے سمجھوتے کا حصول اب مشکل نہیں رہا ہے۔ وھائٹ ہاؤس کے اس عہدیدار نے یہ کہا کہ سمجھوتے کے باوجود ایران کے تیل اور بینکوں کے خلاف امریکہ کی پابندیاں جاری رہیں گی۔ وھائٹ ہاؤس کے عہدیدار بن روڈز کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آيا ہے کہ امریکہ میں دونوں جماعتوں کے انتہا پسند اراکین اور اسی طرح صیہونی لابی بدستور اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ جوہری مسئلے میں ایران کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ ہونے پائے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک درمیان سات سے نو نومبر کے دوران جنیوا میں مذاکرات ہوئے تھے جن میں سمجھوتہ طے پانے کے حالات مکمل سازگار ہوگئے تھے مگر فرانس کے وزیر خارجہ کے غیر منطقی موقف کی بناء پر کوئی سمجھوتہ طے نہ پاسکا اور نتیجے میں فریقین نے آئندہ بیس نومبر کو جنیوا میں ہی دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read 1353 times