پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ

Rate this item
(0 votes)

پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف نیویارک میں مظاہرہنیویارک کی عوام نے اس شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے سامنے جمع ہوکر پاکستان میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کو فوری طور پر بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ، پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملوں کہ جس میں اس ملک کے عام شہری منجملہ خواتین و بچے بھی بڑی تعداد میں مارے جاتے ہیں کو فوری طور پر بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے اسی طرح امریکی صدر باراک اوباما سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے ڈرون حملے کہ جو پاکستان کی ارضی حاکمیت و قومی سلامتی پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کریں احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ کے ڈرون حملوں کہ عام شہریوں و بچوں کے قتل عام پر منتج ہوتے ہیں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اس عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کو رکوانے کے لئے قدم بڑھائیں۔ یادرہے کہ ایمینسٹی انٹرنیشنل ہیومین رائٹ واچ نے بھی حال ہی میں اپنی ایک مشترکہ رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ امریکی حکام کو پاکستان و یمن میں ڈرون طیاروں کے حملوں کے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد منجملہ خواتین و بچے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں کی وجہ سے جنگی مجرم قراردیا جائے۔

Read 1254 times