غزہ پر ممکنہ حملے کے مقابلے کے لئے فلسطین کی آمادگی

Rate this item
(0 votes)

غزہ پر ممکنہ حملے کے مقابلے کے لئے فلسطین کی آمادگی

فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کے کابینہ کے سیکریٹری نے غزہ پر ہرقسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی حکومت کی مکمل آمادگی پر تاکید کی ہے۔ " عبدالسلام صیام " نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت نے غزہ پر ممکنہ حملہ اور کسی بھی قسم کی بحرانی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے سماجی و سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کے کیبنٹ سیکریٹری " عبدالسلام صیام " نے اسی طرح اعلان کیا کہ فلسطین کی حکومت ، ملکوں اور مختلف عالمی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کو غزہ کے ظالمانہ محاصرے سے باخبر رکھے ہوئے ہے اور انہوں نے بھی ان رابطوں کے دوران غزہ کے محاصرے کی شدید الفاظ میں مخالف کی ہے۔ اس فلسطینی عہدیدار نے غزہ کے عوام کی بنیادی ضروریات کو مھیہ کیئے جانے کے لئے ایک سیکریٹریٹ کے تشکیل کے حوالے سے فلسطین کی عوامی حکومت کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا فلسطین کے عوام کی مشکلات کے حل کے لئے عالمی سطح پر کوئی اقدام انجام نہیں دیا گیا ہے اور غزہ میں بجلی کا بحران جوں کا توں باقی ہے اور فلسطین کی عوامی حکومت غزہ کے بحران کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام توانائيوں کو بروئے کار لارہی ہے۔

Read 1230 times