مصر کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں کی توہین

Rate this item
(0 votes)

مصر کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں کی توہین

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مصر کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں کی توہین کیئے جانے کی خبر دی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن " عزت الرشق " نے مصر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کی وضاحت کرے اور اس قسم کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ الرشق سے فیزبک پر اپنے ویب پیج میں اعلان کیا ہے کہ مصر کی سیکورٹی فورسز کس منطق کی بنیاد پر شام سے ہجرت کرنے والے فلسطینی خاندانوں کے افراد کو گرفتار کررہی ہے اور آیا مصر کے حکام کو یہ معلوم ہے کہ قاہرہ و اسکندریہ کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں کو جنسی آزار و اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ الرشق نے لکھا ہے کہ شام میں مقیم فلسطینی خاندان شام میں ہونے والی خانہ جنگی سے تھک چکے ہیں لہذا انہوں نے مصر میں پناہ لی ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے مزید کہا کہ مصر میں فلسطینیوں کی توہین کی جارہی ہے اور مصر کی حکومت اس ملک کی سیکورٹی فورسز سے حتمی طور پر جواب طلب کرے۔

Read 1539 times