حماس کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کے خاتمہ کا مطالبہ

Rate this item
(0 votes)

حماس کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کے خاتمہ کا مطالبہ

تحریک حماس نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطین پریس سینٹر کے مطابق حماس کے سینئر رکن عزت رشق نے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین بالخصوص یاسر منصور کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کی بابت خبردار کیا ہے۔ عزت رشق نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت پر عالمی سطح پر دباؤ ڈالے جانے کی ضرورت ہے تا کہ فلسطینیوں کےخلاف اسکی تشدد آمیز کاروائيوں پر روک لگائي جاسکے۔ فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے رکن یاسر منصور نے اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سترہ جنوری سے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔ صیہونی حکومت نے اس فلسطینی رہنما کو اس سے پہلے چھے مرتبہ گرفتار کیا تھا اور انہوں نے صیہونی جیلوں میں دس برس کاٹے ہیں۔ ادھر غزہ میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز مذاکرات کی مذمت کی ہے۔ فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے نائب سربراہ احمد بحر نے کہا ہے کہ محمود عباس، خودسرانہ طور پر صیہونی دشمن سے مذاکرات کررہے ہیں اور انہوں نے اس طرح فلسطینیوں کے اتفاق کو ٹھیس پہنچائي ہے۔

Read 1196 times