فلسطین: غزہ میں غاصب صہیونی فوجیوں کی فائرنگ

Rate this item
(0 votes)

فلسطین: غزہ میں غاصب صہیونی فوجیوں کی فائرنگغزہ میں غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔ الرسالہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان "اشرف القدرۃ" نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کے شمال میں غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان "بلال سمیر" سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا ہے۔ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے میں ایک فلسطینی جوان شدید زخمی بھی ہوا ہے جیسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے حالیہ دنوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور گذشتہ ہفتے بھی فلسطینی علاقوں پر صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

Read 1233 times