پرویز رشید نے کہا؛ پاکستان میں قانون سب سے زیادہ طاقتور

Rate this item
(0 votes)

پرویز رشید نے کہا؛ پاکستان میں قانون سب سے زیادہ طاقتور

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بند گلی میں پھنس گئے ہیں ان سے درخواست ہے کہ خود کو قانون کے حوالے کر دیں، مشرف ڈاکٹروں کی چیر پھاڑ سے بچنا چاہتے ہیں تو عدالت کا سامنا کریں، انہیں آئینی حکومت پر قبضہ کرنے کا نتیجہ بھگتنا پڑ رہا ہے، جو لوگ پاکستان کے نظام کو ختم کرکے جبر کا نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں ان سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے چھٹکارا پانا حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے، حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف طاقت سمیت کسی بھی آپشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ایک ایک انچ پر قانون کی حکمرانی اورحکومت کی رٹ کےلیے پرعزم ہے، پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو جو اندرونی چیلنجز ہیں ان کو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے ختم کیا جائےگا تاکہ پاکستان پرامن ہو سکے اور لوگوں کی جان و مال محفوظ ہو، وہ کاروبار کر سکیں اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی استعمال کریں، ہمارے بچے اسکولوں میں جائیں ہماری عبادت گاہیں آباد رہیں لیکن جو لوگ اس ماحول کو خراب کرتے ہیں اور پاکستان کے نظام کو ختم کرکے جبر کا نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں ان سے ہمیشہ ہمیشہ سے چھٹکارا پانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے اور حکومت اس طرف پیشرفت بھی کر رہی ہے۔

Read 1347 times